سعودی عرب میں پاکستانی فلم پرچی کی کامیاب نمائش جاری

پیر 22 جنوری 2018 13:31

سعودی عرب میں پاکستانی فلم پرچی کی کامیاب نمائش جاری
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) سعودی عرب میں30 سال بعد دوبارہ سنیما گھر کھلنے کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری لالی ووڈ کی ’’پرچی‘‘ کی کامیاب نمائش جاری ہے۔

(جاری ہے)

آمدہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم پرچی کی نمائش سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں جاری ہے جس کے گزشتہ روز ہونے والے پریمئرشو میں نوجوان شہزادہ عبدالعزیز کے علاوہ پرچی کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی بھرپور شرکت کی تھی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ پاکستانیوں کے علاوہ اردو اور ہندی کو سمجھنے والے بھارتی اور بنگلہ دیشی بھی مقیم ہیں جس سے سعودی عرب پاکستانی فلم کے لئے ایک اچھی مارکیٹ ثابت ہوسکتی ہے۔ شائقین کی جانب سے فلم پرچی پسند کیا جارہا ہے اور اس کی کامیاب نمائش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :