گورنر مکہ مکرمہ نے درہ العروس میں رقص واقعہ کا نوٹس لے لیا، وڈیو کلپ کی تحقیقات کا حکم

پیر 22 جنوری 2018 13:02

گورنر مکہ مکرمہ نے درہ العروس میں رقص واقعہ کا نوٹس لے لیا، وڈیو کلپ ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے شمالی جدہ کے تفریحی مقام درہ العروس میں لڑکیوں کے رقص پر مشتمل وڈیو کلپ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں دکھایاگیا ہے کہ کئی لڑکیاں قابل اعتراض لباس پہنچ کر رقص میں مصروف ہیں۔ دیکھنے والوں نے ا س پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ درہ العروس برباد ہوگیا۔ گورنر مکہ مکرمہ نے اس واقعہ کے ذمہ داران کے احتساب کی بھی ہدایت جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :