خیبر پختونخواہ حکومت کا انوکھا اقدام ، کالج بننے سے پہلے ہی کروڑوں روپے کی مشینری خرید لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 12:48

خیبر پختونخواہ حکومت کا انوکھا اقدام ، کالج بننے سے پہلے ہی کروڑوں ..
صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء): خیبر پختونخواہ حکومت کا انوکھا اقدام سامنے آیا جہاں کالج بننے سے پہلے ہی کروڑوں روپے کی مشینری خرید لی گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قبل از وقت لی گئی مشینری کالج اور اسپتال کے برآمدوں میں پڑی ناکارہ ہونے لگی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گجو خان میڈیکل کالج کو پی ایم ڈی سی سے تاحال این او سی بھی نہیں ملا۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کالج کی تعمیر کے لیے خریدی گئی اس مشینری کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ لیکن این او سی ملنے تک تعمیر کا آغاز نہیں کیا جا سکتا اور مشینری پڑی پڑی خراب ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔