پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم ، حالات کشیدہ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 12:35

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء) : پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموںمیں تصادم ہوا جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے ایک طلبا تنظیم نے فیسٹول کی تیاریاںکر رہے طلبا پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں طلبا زخمی ہوگئے۔ آج صبح سے یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہیں۔ دونوں طلبا تنظیمیں ایک دوسرے پر پتھراﺅ کر رہی ہیں۔

مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراﺅ کیا۔

(جاری ہے)

ایک طلبا تنظیم نے پنجاب یونیورسٹی میں وی سی آفس کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے ۔دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو یونیورسٹی میں تعینات کر دیا گیاہے ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کوکارروائی کے لیے کہا ہے۔ اگر یونیورسٹی انتظامیہ کہے گی تو مقدمہ بھی درج کیا جائے گا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ شرپسند عناصر کو فارغ کرے ، اگر انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی تو ہمیں بتائے ہم مقدمہ درج کر کے کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :