ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیل ،نواز شریف کے اہل ہونے تک وزیراعظم پیپلز پارٹی کا رہے گا

پیر 22 جنوری 2018 12:32

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیل ،نواز شریف کے اہل ہونے تک وزیراعظم پیپلز ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) :پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی میں احتساب عدالت سے بچنے اور عمران خان سے نجات حاصل کرنے کے لئے معاملات طے پا چکے ہیں کہ آئندہ کی حکومت میں نواز شریف کے اہل ہونے تک وزیراعظم پیپلز پارٹی کا رہے گا ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں فراہم کرد ہ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن ،چیئر مین سینٹ رضا ربانی ،خواجہ سعد رفیق اورپرویز رشید معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ نواز شریف اپنی پارٹی کے سینئر رہنماء کو مستقبل میں طاقتوار وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں اور مریم نواز کو وزیراعظم تسلیم کرنے کے لئے قیادت امادہ نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف چیئر مین سینٹ کا عہدہ بھی پیپلز پارٹی کو دینے کے لئے تیار ہیں اور دوسری طرف پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کے ساتھ مکمل تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے جنوری کے آخری اور فروری کے پہلے دن انتہائی خاصیت کے حامل ہیں دونوں پارٹیوں کی خوائش ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سے ایک پارٹی آئندہ حکومت بنائے اس لئے دونوں جماعتیں بڑی تیزی کے ساتھ مستقبل کی سیاست کے لئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں اور اس منصوبے کے خدو خال فروی میں کھل کر سامنے آ رہے ہیں ۔