سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل روکنے کا حکم دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جنوری 2018 12:26

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2018ء)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل روکنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان شفقات، صابرشاہ اور محمد لیاقت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزاوں پرعمل درآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ لیاقت پر ایک صحافی پر حملے جبکہ شفقات اورصابرشاہ پر لاہور میں ایک وکیل ارشد علی کے قتل کا الزام تھا اور تینوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔