جامعہ کراچی میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری

پیر 22 جنوری 2018 12:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) جامعہ کراچی میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کر دی گئیں۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے مطابق مخصوص نشستوں پر مارننگ پروگرام میں بیچلرز اور ماسٹرز میں ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیسں 26 جنوری تک ایچ بی ایل کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :