جامعہ کراچی میں رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 25 جنوری تک توسیع

پیر 22 جنوری 2018 12:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) جامعہ کراچی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 2017ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے مطابق جامعہ کراچی کے ’’سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘‘ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 25 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ توسیع صرف ان امیدواروں کے لئے کی گئی ہے جن کو 18 جنوری کو ہونے والے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (بی اے ایس آر) کے اجلاس میں اسناد تفویض کی گئیں ہیں۔ باقاعدہ پرُشدہ رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ 10:00 بجے صبح تا دوپہر ایک بجے تک ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس واقع ایڈمنسٹریشن بلاک میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :