رائو انوارکے گھر پر پولیس کا چھاپہ، دو اہلکار زیرحراست

پیر 22 جنوری 2018 12:30

رائو انوارکے گھر پر پولیس کا چھاپہ، دو اہلکار زیرحراست
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) نقیب محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوارکے گھر پر پولیس نے چھاپامارامگر گھر پر دو پولیس اہل کار کے سوا کوئی موجود نہیں تھا۔ پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق راوانواراحمدکے گھرمیں موجود2پولیس اہلکاروں کوحراست میں لے لیاگیا،زیرحراست پولیس اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ انکاونٹر اسپیشلسٹ راو انوارتحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے بلانے کے باوجود گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے تھے، کمیٹی نے ان کو پیر کی دوپہر ایک بجے طلب کررکھا تھا ۔اس سے قبل کمیٹی کے سر براہ سلطان خواجہ کا کہنا تھا کہ رائو انوار سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کا فون بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ مقابلے میں مارے گئے شہری نقیب اللہ کا تھانوں سے کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :