Live Updates

(ن) لیگ والوں نے الیکشن کمیشن سے بھاگنے کیلئے جوتے بھی اتار لئے ہیں‘

سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز ہیں‘ نواز شریف نے جس سے بھی ہاتھ ملایا وہ ان کا منی لانڈرنگ کا ایجنڈ تھا‘ نواز شریف کے دائیں بائیں کھڑے لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 12:30

(ن) لیگ والوں نے الیکشن کمیشن سے بھاگنے کیلئے جوتے بھی اتار لئے ہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں نے الیکشن کمیشن سے بھاگنے کے لئے جوتے بھی اتار لئے ہیں‘ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز ہیں‘ نواز شریف نے جس سے بھی ہاتھ ملایا وہ ان کا منی لانڈرنگ کا ایجنڈ تھا‘ نواز شریف کے دائیں بائیں کھڑے لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے الیکشن کمیشن سے بھاگنے کے لئے جوتے بھی اتار لئے ہیں۔ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز ہیں۔ نواز شریف نے جس سے بھی ہاتھ ملایا وہ ان کا منی لانڈرنگ ایجنٹ تھا۔ (ن) لیگ نے درخواست جمع کرائی کہ پارٹی فنڈنگ کو نہ چھیڑا جائے ڈرائیور نیو خان کو بھی منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا۔ نواز شریف کے دائیں بائیں کھڑے لوگ بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ 134 دن کے مقدمے میں ایک ایک نقطہ کئی روز زیر بحث رہا ملک میں پولیس مقابلے ہورہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات