وزیراعلیٰ کے خلاف ہرسازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے،جعفر الله خان

پیر 22 جنوری 2018 12:30

وزیراعلیٰ کے خلاف ہرسازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے،جعفر الله خان
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف ہرسازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر جعفر الله خان نے کہاکہ کرپٹ اورسازشی ٹولے کو عوام نے مسترد کردیا ہے ‘مسلم لیگ (ن )گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے اور علاقے کی تعمیر وترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہے، اس وقت حلقہ نمبر1گلگت میں 100ارب سے زائد کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقہ خوشحال اورترقی کے راہ پر گامزن ہوگا۔انہوںنے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو خیالات رکھنے اوردیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، پیپلزپارٹی سیاست سے باہر ہوئی ہے تو سیاسی دھماکہ کیسے کرے گی۔