اپنی ڈانس ویڈیو وائر ل ہونے پر مولوی نے سب سے معافی مانگ لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جنوری 2018 12:04

اپنی ڈانس ویڈیو وائر ل ہونے پر مولوی نے سب سے معافی مانگ لی
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) اپنی ڈانس ویڈیو وائر ہونے پر مولوی نے سب سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق ایک مولوی نے اپنی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر سب سے معافی مانگ لی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مولوی ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر ان کو ساشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گی اور کہا گیا کہ ایسے لوگ دین کے نام پر دھبہ ہیں۔

تا ہم اب ڈانس کرنے والے اس شخص نے ایک ویڈیو پیغام میں سب سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے آپ مجھے معاف کر دیں میں اس پر بہت زیادہ شرمندہ ہوں ۔اور میں اللہ تعالی کے سامنے بھی شرمندہ ہوں آپ دعا کریں کہ اللہ بھی مجھے معاف کر دے کیونکہ میرے اس کام کی وجہ دین پر دھبہ لگا ہے اور میں اس پر بہت شرمندہ ہوں۔