سعودی خواتین اپنے غیر ملکی شوہر کے بے روزگار ہونے پر سماجی کفالت سسٹم سے مستفید ہو سکتی ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 22 جنوری 2018 12:02

سعودی خواتین اپنے غیر ملکی شوہر کے بے روزگار ہونے پر سماجی کفالت سسٹم ..
ریاض (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلامیہ جاریکیا ہے کہ اگر سعودی خواتین کے غیر ملکی شوہر بے روزگار ہوں تو ایسی حالت میں وہ سماجی کفالت کے نظام سے فیض یاب ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

مملکت میں سماجی کفالت پروگرام سے فیض یافتگان کی تعداد 9لاکھ تک پہنچ گئی۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا ہے کہ آن لائن کوائف کی تجدید سے یتیم، قیدی کی اولاد ،مہاجرین کے خاندان اور 18برس سے کم عمر کے متروکہ خاندان مستثنیٰ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :