کاشتکاروں کو گوداموںکی صفائی کیلئے کیڑوں کے تدارک اور سپرے کی ہدایت

پیر 22 جنوری 2018 11:53

قصور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف فصلوں کی برداشت کے بعد انہیں ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کروالیں اور اسے کیڑے مکوڑوں سے پاک کرنے کے لئے مناسب سپرے کا بھی استعمال کریں۔

(جاری ہے)

گوداموں میں موجود سونڈوالی سسری‘دانوں کے پروانے‘ آٹے والی سسری اور کھپرے جیسے جراثیم و کیڑے مکوڑے مکئی کی پیداوارکو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ ان کیڑے مکوڑوں سے بچائو کیلئے گودام کے فرش‘دیواروں اور چھتوں میں موجود دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بندکردینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ گوداموں میں پہلے سے موجود خالی بوریوں میں پناہ گزین کیڑوں کے تدارک کیلئے گوداموں کو حسب ضرورت گرمائش ودھونی فراہم کی جائے۔