کسان پیکیج کے تحت سورج مکھی کی کاشت کے فروغ کیلئے کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی

پیر 22 جنوری 2018 11:53

قصور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کیلئے کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی‘ رجسٹرڈکسانوں کو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ وائوچر5000روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبہ کے تحت رجسٹرڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کیلئے 10ایکڑ تک سبسڈی مہیا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سورج مکھی کی بوری سے ملنے والے وائوچرکا نمبراپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ 8070 پر بھیجیں اور تصدیقی ایم ایس موصول ہونے پر قریبی موبائل شاپ سے فوری 1000روپے حاصل کریں بقایا رقم فصل کی کٹائی پر موصول ہونیوالے ایس ایم ایسکی بنیادپرحاصل کریں‘سورج مکھی کی منافع بخش کاشت سے نہ صرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پوراکرنے کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ حکومت پنجاب اور اے پی ایس ای اے کے مشترکہ تعاون سے علاقائی سطح پر فصل کے خریداری کے مراکز کاقیام بھی عمل میں لایاجارہاہے۔ سورج مکھی کی 2500روپے فی من فروخت میں کمی بیشی کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشتکارکی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔