زیتون کی تجارت دنیا بھرمیں منافع بخش کاروبار ہے، زرعی ماہرین

پیر 22 جنوری 2018 11:53

قصور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ زیتون کی تجارت دنیابھرمیں منافع بخش کاروبار ہے‘ پاکستان میں زیتون کی وادی کے قیام سے اس کی فروخت منافع بخش کاروبار بن جائے گا جس کا براہ راست فائدہ کسان کو ہوگا۔

(جاری ہے)

زیتون کی20لاکھ پودے لگانے سے زیتون کی دستیابی عام ہوگی اور عوام میں اس کے استعمال کا فروغ بڑھے گا۔ ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی تیل کی پیداوار ملکی ضروریات کے مقابلے میں نہایت کم ہے اور اس کی کھپت میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے، ان ضروریات کو پوراکرنے کیلئے ہرسال کثیر زرمبادلہ خرچ کرکے تیل درآمد کرناپڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :