کاشتکار بہتر پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

پیر 22 جنوری 2018 11:52

قصور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار مسور اور چنے کی فصل کی بہتر پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسورکی فصل جڑی بوٹیوں کی بہتات کیوجہ سے بعض اوقات ناکام بھی ہوجاتی ہے کیونکہ جڑی بوٹیوں سے متاثرہ کھیتوں کے چنے اور مسورکی پیداوارغیر معیاری ہوتی ہے جس کی مارکیٹ میں کم قیمت ملتی ہے اسلئے پہلی8سے 10ہفتوں کے دوران فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنا بہت ضروری ہوتاہے ورنہ جڑی بوٹیاں بیج پکاکر فصل کے بیجوں کیساتھ مل سکتی ہیں اورکٹائی وگہائی کے دوران جڑی بوٹیاں مشکل کا باعث بنتی ہیں اگرچہ چنے کی فصل میں کم و بیش وہ تمام جڑی بوٹیاں اگتی ہیں جو گندم میں بھی اگتی ہیں لیکن بعض جڑی بوٹیاں چنے کے اصل علاقہ (تھل ایریا) سے مخصوص ہوجاتی ہیں۔

چنے اور مسورکو اگرپہلے 2 ماہ جڑی بوٹیوں سے بچالیاجائے تو بعدمیں اگنے والی جڑی بوٹیاں زیادہ نقصان کا باعث نہیں بنتیں۔