ترکی نے شا م میں فوجی کارروائی سے پیشگی آگاہ کیاتھا،امریکا

شام میں داعش کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے ،ترک آپریشن نقصان پہنچ سکتا ہے،جنرل جوزف ووٹل

پیر 22 جنوری 2018 11:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) امریکا کی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ ترکی نے ان کے ملک کو عفرین میں فوجی کارروائی کے بارے میں مطلع کردیا تھا اور یہ علاقہ شام میں امریکی فوج کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شامی شہر منبج میں ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں انھیں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے اور عفرین میں ترکی کے آپریشن سے داعش کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :