ملالہ یوسف زئی بالی ووڈ فلم ’’پیڈ مین‘‘کی سپورٹ میں سرگرم

امید ہے یہ فلم ایک تحریک بن جائے گی‘ خواتین کو خود پر شرمندہ ہونے کی بھی کوئی ضرورت نہیں‘ٹوئنکل کھنہ

پیر 22 جنوری 2018 11:50

ْ لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) بالی ووڈاداکارہ و پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کافی کام کررہی ہیں اور ان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم پیڈ مین بھی اس ہی موضوع پر مبنی ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں فلم ریلیز سے قبل ہی دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے وہیں ملالہ یوسف زئی بھی اس فلم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کررہی ہیں۔ خیال رہے کہ فلم کے حوالے سے ٹوئنکل کھنہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی ڈیبیٹ سوسائٹی میں بات چیت کے لیے مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے فلم کے موضوع پر بات کی۔ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا وہ امید کرتی ہیں کہ یہ فلم ایک تحریک بن جائے گی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا خواتین کو خود پر شرمندہ ہونے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :