سنی لیونی کی مختلف زاویوں سے خصوصی پیمائش پر 350 تصاویر کھینچی گئیں
اداکارہ کا مومی مجسمہ جلد ہی بھارت سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مجسموں کے بیچوں بیچ سجا دیا جائے گا
پیر 22 جنوری 2018 11:50
(جاری ہے)
خیال رہے کہ تین دن قبل سنی لیونی نے اپنی تصویر ٹوئیٹ کی تھی، جس میں انہیں مادام تساؤ کی خصوصی کٹ تھامے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کا مومی مجسمہ نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔دوسری جانب مادام تساؤ نے بھی اپنے ٹوئٹر اور فیس بک پر اداکارہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی سنی لیونی کا مجسمہ میوزیم کی زینت بنے گا۔مادام تساؤ دہلی نے سنی لیونی کی خصوصی پیمائش پر تصاویر لیے جانے سے قبل فیس بک پر ایک براہ راست ویڈیو بھی نشر کی، جس میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو باخبر کیا کہ وہ اس حوالے سے کتنی پرجوش ہیں۔سنی لیونی نے فیس بک کی براہ راست ویڈیو میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی ذلفیں سیاہ کے بجائے ہری کردی گئیں یا پھر ان کی آنکھوں کا رنگ تبدیل کردیا گیا تو ان کے مداحوں کو کیسا لگے گا اداکارہ نے مادام تساؤ کے ماہرین کی جانب سے خصوصی پیمائش کے لیے لائے گئے آلات بھی دکھائے، جب کہ انہوں نے ماہرین کو بھی ویڈیوز میں دکھایا۔مادام تساؤ میوزیم نئی دہلی کے مطابق سنی لیونی کی مختلف زاویوں سے خصوصی پیمائش پر 350 تصاویر کھینچی گئیں، جن کی مدد سے ان کا موم کا مجسمہ تیار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مادام تساؤ کا مرکزی میوزیم لندن میں واقع ہے، جس کی دنیا کے مختلف شہروں میں بھی برانچز ہیں، نئی دہلی میں گزشتہ برس برانچ کھولی گئی تھی۔نئی دہلی میوزیم میں نریندر مودی، امیتابھ بچن، سچن ٹنڈولکر اور اکشے کمار سمیت دیگر عالمی شخصیات کے مجسمے سجائے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.