سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

ان کی فلم ’’دھڑک‘‘ تاخیر کے باعث اب 20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 22 جنوری 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں اور ان کی فلم ’’دھڑک‘‘ کی شوٹنگ بھی جاری ہے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی جھانوی کپور کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ ان کی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کا پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں جھانوی کپور ہیرو ایشان کے ساتھ موجود ہیں، تاہم فلم کے پوسٹر کے ساتھ اس کی ریلیز کی تاریخ 20 جولائی 2018 رکھی گئی ہے۔ پہلے یہ تاریخ6 جولائی تھی۔ فلم کی ریلیز میں تبدیلی کیوں کی جارہی ہے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :