پنجاب یونیورسٹی میں پائینیر فیسٹول کی تیاریوں پر حملہ ، طلبا زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 11:46

پنجاب یونیورسٹی میں پائینیر فیسٹول کی تیاریوں پر حملہ ، طلبا زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء) : پنجاب یونیورسٹی میں پائینیر فیسٹول کی تیاریوں پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں طلبا زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مخالف طلبا گروپ نے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں پائینیر فیسٹول کی تیاریوں پر حملہ کر دیا۔ مخالف گروہ نے ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ جس کے نتیجے میں فیسٹول کی تیاریوں میں مصروف طلبا زخمی ہو گئے۔ حملے کےنتیجے میں گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے گئے جبکہ کئی موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔