دو پاکستانی آفیشل انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) ریفری اینڈ کوچنگ سیمینار میں شرکت کے بعد ابو ظہبی سے وطن واپس پہنچ گئے

پیر 22 جنوری 2018 11:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے 2 آفیشل انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن ( آئی جے ایف ) ریفری اینڈ کوچنگ سیمینار میں شرکت کے بعد ابو ظہبی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیمینار میں پاکستان کی جانب سے طالب حسین اور قمر شکیل نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ پورے ایشیاء سے مختلف فیڈریشنز کے عہدیداران نے بھی اس سیمینار میں شرکت کی۔ یہ آئی جے ایف ریفری اینڈ کوچنگ سیمینار 18 سے 21 جنوری تک ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں انٹرنیشنل ریفری ڈائریکٹر برائے ایشیاء نے تمام ایشین ممالک کے عہدیداران کو 2020ء اولمپکس میں جوڈو کے نئے رولز کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔