رئوا انوار کیلئے ایئرپورٹ پروٹوکول پر تعینات 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اہلکاروں کے ایئر پورٹ پاسز منسوخ کر کے نئے اہلکار تعینات کیئے جائیں گے،حساس ادارے ساتوں اہلکاروں کے کوائف مرتب کر کے تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں گے

پیر 22 جنوری 2018 11:40

رئوا انوار کیلئے ایئرپورٹ پروٹوکول پر تعینات 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کیلئے ایئرپورٹ پروٹوکول ڈیوٹی پر تعینات 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،حساس ادارے ساتوں اہلکاروں کے کوائف مرتب کر کے تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں گے، اہلکاروں کے ایئر پورٹ پاسز منسوخ کر کے نئے اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے لیے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی کرنے والے 7 اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وی آئی پی ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ را ئوانوار کے لیے کام کرنے والے ان اہلکاروں کے ایئر پورٹ پاسز منسوخ کر کے نئے اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔سب انسپکٹر سرفراز، منیر، غفار، مظہر، شہزاد، ٹکا خان اور ملک امیر کو طلب کیا جائے گا۔ حساس ادارے ساتوں اہلکاروں کے کوائف مرتب کر کے تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں گے۔ یہ اہلکار ایئر پورٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے یومیہ لاکھوں روپے بھی کماتے تھے اور انہیں رئوا انوار کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔