امریکا میں حکومتی شیٹ ڈاﺅن جاری‘لاکھوں وفاقی ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جنوری 2018 11:37

امریکا میں حکومتی شیٹ ڈاﺅن جاری‘لاکھوں وفاقی ملازمین کو جبری رخصت ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2018ء)امریکہ میں حکومتی شیٹ ڈاﺅن کے خاتمے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات ناکام ہوگئے ہیں اور بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی محکموں کے لاکھوں ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ شٹ ڈاو¿ن جمعے کی رات سے شروع ہوا تھا جب وفاقی اخراجات کے بل پر ریپلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے راہنماﺅں کے درمیان اختلافات کے باعث توسیع نہیں ہو سکی ۔

اس حوالے سے گزشتہ روزکی جانے والی کوششیں بھی بے نتیجہ رہیں اور بات چیت میں مفاہمت کی کوئی گنجائش دکھائی نہیں دیتی کیونکہ دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ڈیمو کریٹس کا مطالبہ ہے کہ صدر ٹرمپ امیگریشن کے مسئلے پر بھی بجٹ کے حصے کے طور بات کریں لیکن رپبلیکنز کا کہنا ہے کہ وفاقی خدمات کی معطلی کی صورت میں کسی بھی معاہدے پر بات نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رپبلیکنز سرحدوں کی حفاظت جس میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے اور اامیگریشن اصلاحات سمیت فوجی اخراجات کی مد میں فنڈنگ بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ امریکی وفاقی حکومت کے اخراجات کا بل کانگریس کے ایوانِ زیریں سے منظور کیا جا چکا ہے۔ سینیٹ سے بل نہ پاس ہونے کا مطلب ہے کہ حکومتی سرگرمیاں جزوی طور پر فوراً معطل ہو جائیں گی۔مذکورہ بل میں حکومتی اخراجات کی 16 فروری تک توسیع تھی تاہم اسے درکار 60 ووٹ نہ مل سکے۔سینیٹ کے اصول کے مطابق 100 ارکان کے ایوان میں اس بل کی منظوری کے لیہ 60 ووٹ درکار ہیں۔ رپبلیکنز کے پاس 51 نشستیں ہیں اور انہیں اس بل کی منظوری کے لیے بعض ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل کرنا ہو گی۔