پھلوں کا سو100فیصدخالص رس پینا ذیابیطس لاحق ہونے کا سبب نہیں بنتا،جدید تحقیق

پیر 22 جنوری 2018 11:20

پھلوں کا سو100فیصدخالص رس پینا ذیابیطس لاحق ہونے کا سبب نہیں بنتا،جدید ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)سائنسدانوں کی جدید تحقیق کے مطابق پھلوں کا سو100فیصدخالص رس پینا ذیابیطس لاحق ہونے کا سبب نہیں بنتا۔

(جاری ہے)

سائنسی جریدے’’جورنل آف نیوٹریشنل سائنسس‘‘ میں شائع ایک تازہ تحقیق جو کہ ہاروڈ یونیورسٹی کے سائندانوں نے مرتب کی ہے کے مطابق تازہ پھلوں جیسے کہ سیب ،مالٹا،انگور،بیری یا انار کا سو فیصد خالص رس کسی فرد کو ذیابیطس ٹائپ ٹو لاحق ہونے کا خطرہ نہیں بڑھاتا بلکہ خالی پیٹ خالص جوس بلڈ شوگر(فاسٹنگ بلڈ گلوکوز)،بلڈ انسولین یا انسولین ریزسٹنٹ پر اثر انداز بھی نہیں ہوتا تاہم ایک دن میں ایک گلاس جوس کافی ہونا چاہیے کیونکہ ایک سے زیادہ مرتبہ کوئی بھی جوس پینے ،بسکٹ اور کیک کھانے سے گیارہ سال سے انیس سال کی عمر کے افراد اپنی ضرورت سے 45 فیصد زیادہ شکر لے لیتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق ایسے بچے جو اپنی ابتدائی عمر کے چند سالوں میں زیادہ جوسز اور مشروب پیتے ہیں ان کو آٹھ سال کی عمر تک دمہ لاحق ہونے کے امکان ہوتا ہے جبکہزیادہ جوس اور مشروبات پینے والی حاملہ خواتین کو بھی دمہ لاحق ہو جاتا ہے۔