بحرینی وزارت داخلہ نے متعدد دہشت گرد منصوبے ناکام بنادیے

پیر 22 جنوری 2018 11:20

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بحرین سکیورٹی فورسز نے ملک میں تخریب کاری اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے دہشتگردوں کے متعدد منصوبے ناکام بنادیے۔

(جاری ہے)

بحرین کے نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کئی دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے جو ملک میں تخریب کاری اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبد اللہ آل خلیفہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017ء کے دوران مجموعی طور پر530 دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ بحرین سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال بھی کئی تخریبی منصوبوں کو پیشگی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :