نقیب قتل کیس میں محسود قبیلے کے عمائدین کا جرگہ، اہم فیصلے کر لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 11:17

نقیب قتل کیس میں محسود قبیلے کے عمائدین کا جرگہ، اہم فیصلے کر لیے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء) : نقیب قتل کیس میں محسود قبیلے کے عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جرگہ عمائدین نے ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا اور کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کو بھی شرکت کی دعوت دی۔ یہ جرگہ سہراب گوٹھ کے قریب ہوا۔

(جاری ہے)

جرگے کے عمائدین کراچی ، سندھ ، افغانستان اور دیگر شہروں سے آ کر یہاں آباد ہوئے۔

جرگہ عمائدین نے فیصلہ کیا کہ نقیب اللہ کے خاندان کی واپسی ہوتے ہی قتل کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب جرگہ عمائدین کی دعوت پر انکوائری کمیٹی کے اراکین بھی آمد متوقع ہے۔یاد رہے کہ قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو شاہ لطیف ٹاؤن میں ایس ایس پی راؤ انورا نے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :