آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال‘ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جنوری 2018 11:15

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال‘ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2018ء) آئل ٹینکر اوونرزاورکنٹریکٹرزایسو سی ایشن نے ہڑتال کرتے ہو ئے کراچی سمیت ملک کے بڑے ڈپوز سے تیل سپلائی معطل کردی ہے۔آئل ٹینکر اونرز اور کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بابر اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ایس اوکے لیے تیل ترسیل کاکام بندکر دیا گیا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے این ایل سی کے مسائل حل ہونے تک کام بند رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگرتیل کمپنیوں کے پمپس پرتیل سپلائی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹینکر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شہوانی نے کہا کہ پی ایس او کا تیل ریفائنریز سے بھی نہیں اٹھایا جائےگا جبکہ دیگر تمام تیل کمپنیوں کی تیل سپلائی جاری رہے گی۔شمس شہوانی نے مطالبہ کیا کہ ڈپوز پر پہلے آئے پہلے پایئے کی بنیاد پر تیل ملنا چاہیے۔ترجمان پی ایس او نے اس حوالے سے کہا کہ این ایل سی کے تمام ٹینکرز اوگرا اور این ایچ اے قواعد کے مطابق ہیں۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ این ایل سی ٹینکرز سے کوئی حادثہ بھی رونما نہیں ہوا، عوامی مفاد میں محفوظ تیل سپلائی میں اضافہ جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :