ریحام خان نے اپنی ڈانس ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر سب کو کرارا جواب دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جنوری 2018 11:08

ریحام خان نے اپنی ڈانس ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر سب کو کرارا جواب دے ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔22جنوری2018) ریحام خان نے اپنی ڈانس ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر سب کو کرارا جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی ایک ڈانس ویڈیو دوبارہ سے وائرل ہو رہی ہے۔جس پر سوشل میڈیا پر ان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ریحام خان کا لباس انتہائی غیرمناسب ہے۔

لیکن ریحام خان نے بھی اس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاکار نہیں بلکہ اپنے ماضی اور حال کی مکمل طور پر ذمہ دار ہوں۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کی طرح بند دروازوں کے پیچھے چھپی کوئی بات نہیں ہے۔ میں جو بھی کرتی ہوں ٹی وی پر سب کے سامنے آ کر کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

اور یہ تصاویر بی بی سی کی ہیں۔

میں اپنے ماضی اور حال کی ذمہ دار خود ہوں۔اور میں دوسروں کی طرح منافق نہیں ہوں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے جب ریحام خان کو کہا کہ کیا آپ اب بھی ایسی سکرٹ پہنتی ہیں تو ریحام خان نے ایک تصویر شئیر کی ج پر پاکستان کا نقشہ بنا ہوا تھا جس پر پاکستان کے صوبوں کے ثقافی رنگ نمایاں تھے۔اور کہا کہ اب میں یہ فخر سے پہنتی ہوں۔
یاد رہے کہ ریحام خان پاکستان آنے سے پہلے بی بی سی چینل میں کام کرتی تھیں۔عمران خان سے شادی سے پہلے ان کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اور اب وہ ویڈیو دوبارہ وائرل ہو رہی ہے ۔جس پر ریحام خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے سب کو جواب دیا۔