پاکستان اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا

پیر 22 جنوری 2018 11:03

پاکستان اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور پاکستان ٹیم نے بیٹنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 105رنز بنائے اور اپنی مخالف ٹیم نیوزی لینڈ کو 106رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے آسانی سے اپنے ہدف کو پورا کر لیا ۔

(جاری ہے)

 فخر زمان نے 3، محمد نواز نے 7، حارث سہیل نے 9، سرفراز احمد نے 9، فہیم اشرف نے 7، حسن علی نے 23 اور محمد عامر نے 3 رنز بنائے جبکہ عمر امین اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔یاد رہے اس سے قبل نیوزی لینڈ، پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرچکا ہے۔اور اب بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی ہے ۔