آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 22 جنوری 2018 11:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی ساہیوال، چکوال،بہاولپور ڈویژن سمیت ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقے صبح کے وقت دھندکی لپیٹ میں رہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 9، استور منفی8، گوپس منفی7، زیارت منفی6،گلگت،کالام ،کوئٹہ منفی 5، بگروٹ منفی 3، راولاکوٹ، دیراور قلات میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :