راؤ انوار نے نقیب اللہ محسود کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا

پیر 22 جنوری 2018 10:51

راؤ انوار نے نقیب اللہ محسود کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء):سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے نقیب اللہ محسود کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق راؤ انور کا کہنا ہے کہ جس کمیٹی سے انصاف کی امید نہ ہو وہاں جا کر کیا کرنا ہے میرے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے اور میرے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے آج تک کسی کو نہ تو پکڑا ہے اور نہ کسی کو جھوٹے الزام میں پکڑوایا ہے ،یاد رہے کچھ روز قبل کراچی کے علاقے میں جعلی پولیس مقابلے ایک نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کر دیا گیا تھا جس کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی اور تفتیش کے دوران ایس ایس پی راؤ انوار کو معطل کر دیا گیا تھا اور کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے بھی کہا گیا تھا لیکن سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔