پشین سے دو افراد کی لاشیں برآمد

پیر 22 جنوری 2018 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء)بلوچستان کے علاقے پشین سے دو افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے یارو سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیاگیا جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیاتھا ۔