کراچی میں 6روزہ انسداد پولیو مہم (آج) سے شروع ہو گی

اتوار 21 جنوری 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) کراچی میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہو گی۔کمشنر کراچی اعجاز احمد خان چینسر گوٹھ یونین کونسل نمبر چار میں واقع کے ایم سی میٹرنٹی ہوم میں مہم کا افتتا ح کر یں گے۔ چھ روزہ مہم 27 جنوری تک جاری رہے گی۔ کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جائے گا۔

مہم میںبائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں حصہ لیں گی۔پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس اور رینجرز نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ کمشنر کر اچی نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر ، محکمہ صحت ، اور ضلعی انتظامیہ کو مربو ط کوششیں کرنے پر زور دیا ہے انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے ترجیحی کوششیں کریں اور مانٹرنگ نظام کو موثر بنائیں انھوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مائیکرو پلان پرمکمل عمل ہو اگر کوئی لاپراہی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پولیو کے خاتمہ کے لئے مانٹرنگ نظام کو موثر بنانے اور مربوط کوششیں کرنے کے لئے ترجیحی کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے انھوں نے کہا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

والدین کو پابند کیا جائے کہ وہ پولیو ٹیموںکے ساتھ تعاون کریں مائو ں کی رہنمائی کے لئے علاقہ کی رضاکار خواتین سے مدد لی جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے سب مل کر قومی جذبہ سے کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :