بلاول بھٹو زرداری کا ملک شاہ رخ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 21 جنوری 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ضلع بھاولپور کے صدر ملک شاہ رخ کے والد کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔