وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سابق ایس یچ او کے واقعہ پررنج اور افسوس کا اظہار

اتوار 21 جنوری 2018 23:10

کوئٹہ ۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے مسجد روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سابق ایس یچ او فضل رحمان کاکڑ کے واقعہ پررنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کے دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے دعا کی کے اللہ تعالیٰ شہید کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔