ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کرکے ایک چھٹی رائج کی جائے،آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز

اتوار 21 جنوری 2018 23:02

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے بجلی کا بحران ختم ہونے کے بعد ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کرکے صرف ایک چھٹی رائج کی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بہتر انداز سے جاری رہ کر آگے بڑھ سکیں اور ملکی معیشت مضبوط ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ اتوار کی ہفتہ وار دو چھٹیاں اور جمعہ کے روز بعض سرکاری اداروں میں ہاف ڈے کی وجہ سے تین دن تک ملک میں کاروبار اور معاشی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ جاتی ہیں جس کی وجہ سے قومی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے بجلی بحران کے خاتمے کے دعوے کے بعد ہفتہ وار ایک چھٹی رائج کی جائے تاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :