بے روزگار افراد کو بلا سود قرضے فراہم کرکے ان کو بہتر روزگار کے مواقعے میسر کئے جارہے ہیں ، سرپرست اعلی خدمت الانصار ویلفیئر ایسوسی ایشن

اتوار 21 جنوری 2018 23:02

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) خدمت الانصار ویلفیئر ایسوسی ایشن نصرت کالونی نمبر5پرانا سکھر کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد رضوان الحق نے کہاہے کہ بے روزگار افراد کو بلا سود قرضے فراہم کرکے ان کو بہتر روزگار کے مواقعے میسر کئے جارہے ہیں تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے خدمت الانصار ویلفیئر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عباسی برادری کے اشفاق عباسی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں خدمت الانصار کے سرپرست عطاء الرحمن انصاری، صدر محمد انور انصاری، سینئر نائب صدر حیدرعلی قریشی، نائب صدر اکرم انصاری، نائب صدر دوئم زاہد شاہ، آفس سیکریٹری محمد عادل انصاری، اور کلیم انصاری جنرل سیکریٹری ، آصف علی انصاری، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فرزند علی انصاری، جوائنٹ سیکریٹری سعید احمد انصاری ، رابطہ سیکریٹڑی سہیل شیخ اور پریس سیکریٹری محمد نصرت انصاری نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد رضوان الحق نے کہاکہ ہم بلارنگ و نسل انسانیت کی خدمت کرتے ہیں ۔ لوگوں کی خدمت سیاست نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔