وفاقی حکومت کیجانب سے ایران سے زائرین کے لئے ٹرین سروس شروع کرنے کے معاہدے کی تعریف

اتوار 21 جنوری 2018 23:02

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) شیعہ رابطہ کونسل ضلع سکھر کے چیئرمین علامہ علی بخش سجادی نے وفاقی حکومت کیجانب سے ایران سے زائرین کے لئے ٹرین سروس شروع کرنے کے معاہدے کی تعریف کی ہے، جاری کرد ہ اعلامیہ کیمطابق ورکشاپ سے مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ کے پرنسپل علامہ عبدالمجید بہشتی، شیعہ رابطہ کونسل ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری قادر بخش دل، تعلقہ پنوعاقل کے چیئرمین مولانا مختار علی رضوی، تعلقہ روہڑی کے چیئرمین مولانا محمد ذکی شاہ، اسکالر نسیم عباس چانڈیو، تعلقہ صالح پٹ کے چیئرمین استاد فرحت حسین، زوار نیاز علی بھنبھرو، علی محمد بھنبھرو، میہر علی بھنبھرو سمیت دیگرمقررین نے جھوٹ، گلا اور غیبت، مجلس عزا میں خطیب اور بانیان کی ذمہ داریوں، تنظیم کی اہمیت اور ضرورت، مقصد، فقہی احکامات، غسل، تیمم ، وضو کے موضوعات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے موقع پر اسکول کے طلباء کا حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام کی سوانح حیات پر کوئز مقابلہ منعقد کرایا گیا، مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :