العجل ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے محسن اکیڈمی کا قیام

اتوار 21 جنوری 2018 23:01

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) العجل ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے محسن اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا، جار ی کردہ اعلامیہ کیمطابق افتتاح مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا شہنشاہ حسین نقوی،سید عمران حیدر زیدی اور تنویر حیدر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندہ قوم کی پہچان تعلیم و تربیت سے ظاہر ہوتی ہے،قوم و ملت کی بہتری تعلیم یافتہ ہونے میں ہے،قر آن و اہلبیت کی تعلیمات ہی مسالم ترین ذخیرہعلم میں ہے۔

محسن اکیڈمی میں دینی،دنیاوی اور طبی تعلیم دی جائے جس کے لئے جید علماء کرام کی زیر نگرانی تعلیمی نصاب ترتیب دیا جارہا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں بچیوں کی تعلیم و تربیت اچھے بہترین انداز میں کرکے ان کا مستقبل روشن کریں کیوں کہ آج کے بچے کل کو ملک و قوم کی تعمیر ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :