سیاست دان تصادم کے بجائے ملک کے خارجی و اندرونی اختلافات کو فراموش کردیں،مولانا ناظر عباس نقوی ، صدر شیعہ علماء کونسل

اتوار 21 جنوری 2018 23:01

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر و شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر مولانا ناظر عباس نقوی نے کہاہے کہ سیاست دان تصادم کے بجائے ملک کے خارجی و اندرونی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے سب جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھ کر ایسا لائحہ عمل بنانا چاہئیے جس سے ملک کی جڑیں مضبوط اور جمہوریت پروان چڑھے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جوسیاستدان تبدیلی کا نعرہ لگارہے ہیں لیکن وہ تبدیلی نہیں لائیں گے بلکہ وہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں عوام بے وقوف نہ بنے عوام خود تبدیلی کا نعرہ لگاکر باربار آزمائے ہوئے سیاستدانوں دوبارہ ووٹ دے کر نہ آزمائیں۔ایم ایم اے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے خلاف باتیں کرنے والوں کو اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہئیے کیوں کہ کل انہیں انتخابات کے بعد اسی پارلیمنٹ میں جانا ہوگا اگر انہیں پارلیمنٹ کی سیاست نہیں کرنی تو وہ عوام کو مزید جھوٹے نعروں اور فریب نہ دیں عوام خود اپنے روشن مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔