میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے وفد کی جامعہ غوثیہ رضویہ کے مفتی محمد ابراہیم قادری سے عیادت

اتوار 21 جنوری 2018 23:01

․ سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) جامعہ غوثیہ رضویہ کے شیخ الحدیث ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری سے میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے وفد نے صدر محمد یاسین سعیدی کی زیر قیادت جامعہ غوثیہ رضویہ میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کر کے خیریت دریافت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر مشرف محمود قادری، شکیل احمد صدیقی، حاجی تسلیم احمد، حاجی عبدالرشید اجمیری اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میلاد مصطفیٰ کمیٹی کی جانب سے اتوار کو بعد نماز ظہر مختلف مساجد میں محافل درود شریف منعقد کر کے مفتی ابراہیم قادری صاحب کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی نے ہفتہ وار محفل درود شریف کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز عالم دین، معروف علمی و روحانی شخصیت مفتی محمد ابراہیم قادری دین و ملت اور اہلسنت کا اثاثہ ہیں۔