بچہ یونین سکھر کے سالانہ انتخابات 28جنوری کو منعقد ہونگے

اتوار 21 جنوری 2018 23:01

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء)بچہ یونین سکھر کے سالانہ انتخابات 28جنوری کو منعقد ہونگے الیکشن میں دو پینل غریب بچہ یونین، بچہ خدمت پینل حصہ لے رہے ہیں اور علاقے کے تقریبا 300بچے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق خدمت پینل نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ،نامزد صدراتی امیدوار کی حمایت میں ریلی نکالی، سکھر کے علاقے نیو گوٹھ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے قائم ہونی والی بچوں پر مشتمل بچہ یونین سکھر کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن مہم میں تیزی آگئی ہے اس سلسلے میں بچہ یونین کے انتخابات میں حصہ لینے والے بچہ خدمت پینل کے نامزد صدراتی امیدوار مسعود بندھانی کی قیادت میں بچوں کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی اور علاقے کا گشت کیا اس موقع پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسعود بندھانی کا کہنا تھا کہ بچہ یونین کے قیام کا مقصد شہریوں سمیت بچوں کو انکے بنیادی حقوق دلانا ہے ۔