سکھر پولیس کی ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام کیلئے کاروائیاں جاری، ہفتہ وار اشتہاری روپوش مہم کی کاروائیوں کے دوران 40 روپوش 32 اشتہاری ملزمان گرفتار

اتوار 21 جنوری 2018 23:01

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) سکھر پولیس کی ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام کیلئے زبردست کاروائیاں جاری ہیں،ضلع بھر سے سکھر پولیس کے ترجمان کیمطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے ہفتہ وار اشتہاری روپوش مہم کے دوران سکھر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر سمیت دیگر ملوث ملزمان کا قلع قمع کرنے کیلئے بھرپور کاروائیاں کیں،ہفتہ وار مہم کے دوران کاروائیوں میں 40 روپوش 32 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے اسلحہ مسروقہ موٹرسائیکلز, منشیات سمیت دیگر مسروقہ مال برامد کیا گیا ہے،زبردست کارروائی پر ایس ایس پی صاحب کا تمام افسران کو شاباش کا پیغام دیا ہے، تفصیلات کیمطابق تھانہ جنوجی پولیس نے جنوجی لنک روڈ کے قریب ناکہ بندی کے دوران کاروائی میں مختلف وارداتوں میں مطلوب 4 روپوش ملزمان ممتاز مھر، اعجاز، جاوید مھر، عبدالرزاق مھر کو گرفتار کر لیا، تھانہ تماچانی پولیس نے سینٹرل جیل کے کے قریب کاروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان علی گوہر اور عابد کو گرفتار کر لیا، تھانہ کڈھڑی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ضلع میں مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم حفیظ عرف حبیب اللہ مھر کو جبکہ تھانہ نیوپنڈ پولیس نے نیوپنڈ پھاٹک کے قریب کاروائی کے دوران ضلع میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب اشتہاری روپوش ملزم اقبال ولد سیلرو کو تھانہ C سیکشن پولیس نے مطلوب 1 اشتہاری ملزم پپو ولد دیواننداس میگھواڑ کو تھانہ صالح پٹ پولیس نے لنک روڈ سندل گوٹھ کے قریب اشتہاری ملزم عبیداللہ ولد نظیر میر بحر کو، تھانہ قادرپور پولیس نے فقیرآباد موڑ کے قریب مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان ولی محمد ولد آچر، غلام حسین ، گوہرام اور حضور بخش ولد میرو عرف کماالدین مھر کو تھانہ دبر پولیس نے روپوش ملزم روپوش محمد علی چاچڑ ،تھانہ کندھرا پولیس نے روپوش ملزم کریم ڈنو منگریوکو، تھانہ آباد پولیس نے 2 روپوش سمیت 4 اشتہاری ملزمان علی اصغر لاشاری، علی گوہر لاشاری، خادم گھرام جٹ، اشتہاری امیر بخش ، ذاکر جٹ اشتہاری شمن علی جتوئی کوتھانہ پنوعاقل پولیس نے 6 اشتہاری ملزمان 15 روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا ، علاو ازیں تھانہ سنگرار پولیس نے مطلوب 3 اشتہاری سمیت 5 روپوش ملزمان اور تھانہ رضاگوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ایک روپوش ملزم بخت ولد گل حسن خروس کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :