آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس ایس پیز کو میڈیا سے تعلقات کو بہتر بنانے کی ہدایات

اتوار 21 جنوری 2018 23:01

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے میڈیا سے تعلقات کو بہتر اور مستحکم بنایا جانے اور ضلعوں کے لحاظ سے سوشل میڈیا میکنزم تیار کیا جانے سمیت دیگر رہنماء اصولوںکی ہدایات جاری کردیں،پولیس زرائع کیمطابق ڈی آئی جی سندھ پولیس نے سندھ کے تمام ایس ایس پیز کو رہنماء اصول کی بابت ہدایات میں کہا ہے کہ ان احکامات پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

سندھ پولیس دربار کا انعقاد فوری طور پر کیا جائے اور اس امر کے لیئے فیڈنگ چارجز دیئے جائیں گے کیونکہ پولیس مورال کا فروغ انتہائی اہم ہے،اے آئی جی لاجسٹکس کو فیکس ارسال کیئے جائیں،دربار کا ریکارڈ کی تفصیلات لازمی طور پر سی پی او ارسال کی جائیں،ایسے کسی دو ایونٹس کی تاریخیں ارسال کی جائیں،شہدائے پولیس کے خاندان اور مرحومین پولیس کی بیوائیں کو انکے مسائل کی سنوائی کے لیئے خصوصی ایک دن دیا جائے۔

(جاری ہے)

سنگین جرائم کو ختم کیا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیکر اس پر عمل درآمد مذید سخت کیا جائے،اور بالخصوص بالائی سندھ پر زیادہ توجہ دی جائے ،شہریوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،پولیس موبائل کو پی او ایل کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈی آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ اغواء اور اس جیسے دیگر جرائم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،اپنے اسٹاف کا خیال اور میرٹ کو فوقیت دیں،جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کے لیئے تعلیم یافتہ اور اہلیت کے حامل ایس ایچ اوز کو پوسٹنگ دی جائے ،ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش بذات خود مانیٹر کریں ۔

-تمام اضلاع میں بلڈنگز کی مرمت,سی آر او اور آئی ٹی روم کی تیاری کے لیئے مختص کردہ فنڈ کے تحت انکی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔تمام گن مینوں اور گارڈز کی فہرست ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو ارسال کی جائیں ، اسٹاف کو جیوفینسنگ کی تربیت دی جائے۔ رات کی پیٹرولنگ سے ہائی ویز پر تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی قسم کی اسمگلنگ کے انسداد کو یقینی بنایا جائے ،بلوچستان جابیوالے تمام روٹس پر نمایاں افرادی قوت سے مانیٹرنگ کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :