خیرپور یوتھ کونسل کیجانب سے ٰ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی سالگرہ منائی گئی

اتوار 21 جنوری 2018 23:01

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) خیرپور یوتھ کونسل کی جانب سے خیرپور یوتھ کونسل کی سرپرست اعلیٰ و پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری ایم اے این ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی سالگرہ جیم خانہ کلب میں منائی گئی۔ جاری کرد ہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر تقریب کے مہمان خاص سابق وزیراعلیٰ سندھ اور خیرپور یوتھ کونسل کے عہدیداران و ممبران نے مشترکہ طور پر سالگرہ کاکیک کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں خیرپور سمیت پوری سندھ میں رکارڈ ترقیاتی کام کروائے جبکہ خیرپور میں تعلیمی ادارے قائم کرکے خیرپور کو تعلیم کا گڑھ بنادیا ہے جہاں پر پوری سندھ کے نوجوان بہتر تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے ہزاروں بیروزگار افراد کو روزگار ففراہم کرنے کے ساتھ عوام کی بھرپور خدمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی صاحبزادی ڈاکٹر نفیسہ شاہ ملک کی وہ عورت سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنی اہلیت اور قابلیت کے بنیاد پر یہ مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نفیسہ شاہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے دیئے ہوئے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہی ہیں خاص کرکے ملک کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کی فراہمی میں اپنا موثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

تقریب میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار اسد رضا عابدی، پ پ رہنما نظر محمد گاہو، پریس کلب خیرپور کے صدر خان محمد خان، غلام حسین مغل، منیر حسین منگی، مظہر خان، مرید حسین ابوپوٹو، ڈاکٹر فرخ بھنبھرو، ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو، عبدالقدوس بروہی، زاہد گنبھیر، پارس جاگیرانی، ریحانہ جمانی، خیرپور یوتھ کونسل کے صدر عمر شاہ، جنرل سیکریٹری رمیز سومرو سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :