ایم ایم اے رہنماء کی جے یو آئی رہنماؤں سے ملاقات

اتوار 21 جنوری 2018 23:01

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) متحد ہ مجلس عمل کے رہنماء، جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے جامعہ حماد یہ منزل گاہ سکھر میںجے یو آئی کے ضلع رہنمائء مولانا مفتی سعود افضل ھالیجوی و دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اتفا ق کیا کہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے سیاسی مذہبی قوتوں کو منظم و مضبوط بنایا جائیگا ، آئندہ عام انتخابات میںصاف ستھرے شفاف کردار افراد کو الیکشن میں کھڑا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے تھا، انشاء اللہ مذہبی قوتیں آئند ہ انتخابات میںکامیابی سے دوچار ہونگی اور ملک میں اسلامی نظام مصطفی کو نافذ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :