وکیل کی عدم بازیابی پروکلاء کا احتجاج

اتوار 21 جنوری 2018 23:00

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) سکھر کی وکلا برادری کی جانب سے وکیل عاقب ڈومکی کی عدم بازیابی پردھرنا دیا گیا ، وکلا نے احتجاجاً مینارہ روڈ ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے وکلاء کا کہنا تھا کہ18 روز گزر نے کے باجود پولیس اب تک وکیل عاقب ڈومکی کی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی۔ وکلاء کے احتجاج اور دھرنے کے باعث مینارہ روڈ ٹریفک کی روانی کچھ دیر معطل رہی ، مظاہرین رہنماؤں نے اعلان کیا کہ و ہ پیر کے روز ڈی آئی جی آفس کا گھراؤ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :