میئر سکھر کی ہدایت پر نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنے کیلئے خصوصی مہم جاری

اتوار 21 جنوری 2018 23:00

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے سکھر میونسپل کارپوریشن کے محکمہ انسداد تجاوزات کی نشتر روڈ ، ریشم گلی اور چمٹا گلی سے نالیوں پر قائم تجاوزات ، لینٹرز (تھڑوں) کو مکمل ختم کرنے کیلئے خصوصی مہم جاری ہے تاکہ نالیوں اور نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی ممکن ہو ، میئر سکھر کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ پیر سے انہدامی کارروائی کومزید تیز کررہا ہے جبکہ مختص پارکنگ کی جگہوں کے علاوہ سڑکوں ، بازاروں میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے خاص طور پر نیم کی چاڑھی ، شاہی بازار، صرافہ بازار اور تنگ بازاروں سے گاڑیاں ہٹائی جارہی ہیں، سکھر میونسپل کارپوریشن کے ٹیکسیشن آفیسر خالد جتوئی، اینٹی انکروچمنٹ آفیسر سکندر چنہ ، آفس سپرنٹنڈنٹ اشفاق انصاری، ٹکٹنگ انسپکٹر خالد حسین بھٹی ، جمال گڈانی ، انکروچمنٹ انسپکٹر عدنان میمن، سہیل الطاف ، انور الدین سومرو اور ان کی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر سکھر اویس مشتاق ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس عثمان معروف کی سربراہی میں روزانہ کی بنیاد پر بلدیہ کے لفٹر کے ذریعے اٹھائی جارہی ہیں، موٹر سائیکلیں 200 روپے جرمانہ کے بعد واپس کی جاتی ہیں، علاوہ ازیں یہ سلسلہ دوسرے علاقوں تک بھی دراز کیا جارہا ہے اس سلسلے میں میئر سکھر نے شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اس سلسلہ میں تعاون کریں اور تنگ گلیوں بازاروں میں گاڑیاں پارک نہ کریں تاکہ نہ صرف گاڑیوں کی آمد و رفت بلکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی دشواری لاحق نہ ہو، شہری بلدیاتی امور کی انجام دہی میں بلدیہ سے تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف اور تجاوزات سے پاک بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میئر سکھر نے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے دو لوڈرز اور سامان اٹھانے کے لئے نئی گاڑیاں بھی فراہم کررہی ہیں۔